Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہری پور: گھرمیں سوئے خاندان پر چھریوں سے وار، باپ اور بیٹا جاں بحق

گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر لاشوں کو خان پور ہسپتال جبکہ زخمیوں کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا
شائع 31 اگست 2024 11:09am
فوٹو — این ڈی ٹیلی ویژن
فوٹو — این ڈی ٹیلی ویژن

ہری پور تھانہ مکھنیال کی حدود نائیاں دی گلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، گھر میں داخل ہو کر نامعلوم ملزمان نے 4 افراد پر تیز دھار آلے سے وار کردیا جس سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ہری پور تھانہ مکھنیال کی حدود نائیاں دی گلی علاقہ ھلی میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر تیز دھار آلے 47 سالہ صغیر احمد 37 سالہ بیوی جمیلہ اور دو بیٹوں 23 سالہ سفیر اور 6 سالہ عدیل کو بیدردی سے ذبیحہ کردیا۔

باپ صغیر احمد اور 23 سالہ بیٹا سفیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ بیوی اور 6 سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو خان پور ہسپتال جبکہ زخمیوں کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا۔ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی

پاکستان

KPK Government