Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برسات میں سولر پینل کو نقصان سے کس طرح بچایا جائے

بارش کے موسم میں اپنے سولر پینل کی حفاظت کے لیے یہ چند باتیں جاننا ضروری ہیں۔
شائع 31 اگست 2024 11:07am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سورج کی روشنی سے چلنے والے سولر پینل کی خرید میں اضافہ ہورہا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام تیزی سے سولر کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔

لیکن صرف سولر خرید لینا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی دیکھ بھال کے لیے حفاظتی تدابیر بھی ضروری ہے۔ خاص طور پر برسات کے موسم میں سولر پینل کو مزید توجہ درکار ہوتی ہے۔ تاہم اگر ان پینلز کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو مختلف موسمی حالات، خاص طور پر بارشوں سے انہیں نقصان پہنچنے کا خطرہ رہتا ہے۔

بارش کے موسم میں اپنے سولر پینل کی حفاظت کے لیے یہ چند باتیں جاننا ضروری ہیں۔

واٹر پروف کوٹنگ

بارش سے محفوظ سولر پینلز پر ہائیڈرو فوبک کوٹنگز لگائیں تاکہ وہ پانی سے محفوظ رہ سکیں اور اسے ان قطروں کی شکل اختیار کرنے سے روک سکیں جو کارکردگی کو کم کرتے ہیں، یہ کوٹنگز پینلز کو زنگ لگنے سے بھی بچا سکتی ہیں۔

پینلز کو صاف رکھیں

سولر پینلز پر سے دھول مٹی کو باقاعدگی سے صاف کریں جو پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ کیونکہ جب مٹی پینل پر جمتی ہے تو اس کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

سولر پینلز کے کورز

سولر پینلز پر کورز لگانے کا انتخاب اسے بارش سے محفوظ رکھنے کا اچھا آپشن ہوسکتا ہے۔ یہ کورز موسم صاف ہونے پر آسانی سے واپس کھینچے جاسکتے ہیں۔ اگرچہ یہ کم لچکدار ہوتے ہیں لیکن مستقل کورز آپ کے سولر پینلز کے لیے مستقل حفاظت کا ذریعہ بنتے ہیں۔

سولر پینل کی اعلیٰ انسٹالیشن

سولر سسٹم نصب کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پینلز بہترین زاویے پر نصب کیے گئے ہیں یا نہیں اور انہیں مناسب سمت میں ہونا چاہیے تاکہ سورج کی روشنی کو زیادہ سے زیادہ جذب کر سکیں اور ان پر پانی نہ ٹھہرے۔ پینل کی تنصیب کا عمل کسی تجربہ کار اور اچھے ٹیکنیشن سے کرائیں۔ کیونکہ اگر سولر کی انسٹالیشن کسی غیر تجربہ کار ٹیکنیشن سے کراتے ہیں اور وہ اس کی تنصیب بہتر طور پر نہ کرے تو اس سے آپ کے اہلخانہ کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

سولر کی نگرانی کریں

بارش کے موسم میں اپنے سولر پینل کی کارکردگی پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی مسئلے کا جلد پتہ چل سکے۔

rainy weather

solar panel

how to protect solar