Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان پہلی اننگز میں 274 پرآؤٹ

صائم 58، شان مسعود 57 اور سلمان آغا 54 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز
اپ ڈیٹ 31 اگست 2024 10:03pm

راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کھیل ختم ہونے تک بنگلا دیش نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنائے۔

بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے چائے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے تھے جب کہ اس کے بعد بھی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

عبداللہ شفیق پہلے ہی اوور میں صفر پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔ انہیں تسکین احمد نے آؤٹ کیا۔

جبکہ دوسری وکٹ 107رنز پر گری، کپتان شان مسعود 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 123 رنز پر گری، صائم ایوب 58 اور سلمان آغا 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 16، بابراعظم 31 رنز ہی اسکور کرسکے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان 29، خرم شہزاد 12، ابرار احمد 9 اور محمد علی 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے کامیاب بولر مہدی حسن رہے انھوں نے 5 پاکستانی بلے بازوں کا شکار کیا۔ تسکین احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ناہید رانا اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلا دیش نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنائے۔ اوپنر شادمان اسلام 6 رنز بناکر ناٹ آوٹ ہیں جب کہ ذاکر حسین نے کوئی رن نہیں بنایا۔

ٹاس کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بولنگ کرتے، میچ چار دن پر مشتمل ہے، بہترین پرفارمنس کی کوشش کریں گے۔

چند منٹ میں لاکھوں سبسکرائبر: رونالڈو کا یوٹیوب چینل گنیز بک میں شامل

پاکستان کی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں لیگ اسپنر ابراراحمد، فاسٹ بولر میرحمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں کھیلےجا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ دوسرے روز کے کھیل میں اوورز مکمل کرنے کے لیے 30 منٹ کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلا دیش کو پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

TOSS

Pakistan vs bangladesh

lost

second test