Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برازیل نے ایلون مسک کے ایکس پلیٹ فارم کو بند کر دیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کو 22 ملین سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔
اپ ڈیٹ 31 اگست 2024 07:07pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ایلون مسک کے ایکس پلیٹ فارم پر برازیل کی جانب سے پابندی لگا دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیلین سپریم کورٹ کے جج ایلگزینڈ موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم دیا جتنا جلدی ہوسکے ملک میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے۔

سپریم کورٹ نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کا حکم جاری کر دیا۔

برازیل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر ایک نئے قانونی نمائندے کا نام دینے کے لیے سپریم کورٹ کے جج کی طرف سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکامی پر پابندی لگائی گئی ہے۔

الیگزینڈر ڈی موریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی ”فوری اور مکمل معطلی“ کا حکم دیا۔ جو تب تک برقرار رہے گا جب تک کہ پلیٹ فارم تمام عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کرتا اور موجودہ جرمانے ادا نہیں کرتا۔

یہ تنازع اپریل میں شروع ہوا تھا، جب جج ڈی مورس نے مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں درجنوں ایکس اکاؤنٹس کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برازیلین عدالت نے مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کو 22 ملین سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔

Elon Musk

brazil

Banned

X Twitter