بھارت کے شہر بڑودا میں سیلاب، دریا سے نکل کر مگرمچھ بستیوں میں آگئے
بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بڑودا میں موسلا دھار بارش کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہونے سے شہریوں کو ایک اضافی مصیبت کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ دریائے سابر متی میں طغیانی آنے کے باعث درجنوں مگر مچھ شہری علاقوں میں گھس آئے ہیں۔
بڑودا کے کئی علاقوں میں مکانوں کی چھتوں پر، پارکنگ ایریاز میں اور باغیچوں میں مگر مچھوں کو چہل قدمی کرتے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ شہر کی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کی مدد سے ان مگر مچھوں کو پکڑا تاکہ دوبارہ دریا میں ڈالا جاسکے۔
بڑودا کے رہائشی علاقوں میں بھٹکنے والے کئی مگر مچھ اِتنے بڑے تھے کہ لوگوں نے ڈر کے مارے خود کو گھروں میں بند کرلیا۔ شہر کے متعدد علاقوں میں اب بھی شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور لوگ رات بھر جاگ کر پہرے دے رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.