Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چلی کے ایئر پورٹ پر مسافر نے ہتھوڑے سے کمپیوٹر توڑ ڈالے

22 ہزار ڈالر کا نقصان، جعلی ٹکٹ خریدنے پر مشتعل ہونے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔
شائع 30 اگست 2024 11:26pm

جنوبی امریکا کے ملک چلی کے دارالحکومت سانتیاگو کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک مسافر نے مشتعل ہوکر ہتھوڑے سے توڑ پھوڑ کر ڈالی۔ یہ شخص میامی جانا چاہتا تھا اور وہاں سے اُسے ہیٹی جانا تھا۔

جب یہ مسافر چیک اِن کے لیے امریکن ایئر لائن کے کاؤنٹر پر پہنچا تو اُسے بتایا گیا ہے کہ اُسے کسی نے جعلی ٹکٹ بیچا ہے۔ یہ سننا تھا کہ وہ شخص آپے سے باہر ہوگیا اور قریب ہی پڑا ہوا ہتھوڑا اٹھاکر کمپیوٹرز اور اسکرینز کو توڑ شروع کردیا۔

وہاں موجود لوگوں نے اس واقعے کو اپنے اپنے سیل فون میں ریکارڈ کرلیا۔ اس حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل مسافر نے 5 کمپیوٹر اور 6 اسکرین توڑ ڈالیں۔

پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔ اُسے آج ہفتے کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ اُس نے ایئر پورٹ پر جو توڑ پھوڑ کی اُس سے 2 کروڑ چِلین پیزوز یعنی کم و بیش 22 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا۔

chile

SANTIAGO AIRPORT

FAKE TICKET

PASSENGER'S OUTRAGE

SMASHED COMPUTERS WITH HAMMER