مبارک ثانی کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی جلسہ کرتی تو خراب حالات کا ملبہ ان پر ہی گرتا، بیرسٹر عقیل
جسٹس قاضی فائز کی مدت میں اضافہ نہیں کیا جا رہا، مشیر وزارت قانون
مسلم لیگ (ن) کے رہنما، ممبر قومی اسمبلی اور مشیر وزارت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جس دن سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کی سماعت تھی اس دن اسلام آباد میں صورتحال خراب ہونے کا خدشہ تھا، پی ٹی آئی جلسہ کرتی توملبہ ان پرہی گرتا۔
آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ تمام تر معاملے پر حکومت نےعلی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا حکومت نے صورتحال کے مطابق جلسہ ملتوی کرنے کا کہا علی امین گنڈاپور نے پیغام بانی پی ٹی آئی کو پہنچایا تھا ۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےمعاملے کو متنازع کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی کی گارنٹی کوئی بھی نہیں لےسکتا۔
لیگی رہنما نے واضح کیا کہ جسٹس قاضی فائز کی مدت میں اضافہ نہیں کیاجارہا ہے۔
PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.