Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 12 خارجی مارے گئے

ابتک 37 خارجی دہشتگرد ہلاک کئے گئے ہیں جبکہ 14 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 30 اگست 2024 11:55pm

سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ آپریشنز کے دوران مزید 12 خارجی مارے گئے، مارے جانے والے خارجیوں کی تعداد 37 ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، جس کے دوران فتنہ الخوارج کو بڑا نقصان ہوا ہے، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 12خارجی مارے گئے، ابتک 37 خارجی دہشتگرد ہلاک کئے گئے ہیں جبکہ 14 دہشتگرد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں امن کے قیام تک انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن جاری رکھے جائیں گے، مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

terrorism

DG ISPR

terrorist attacks

Terrorism in Pakistan

Terrorists killed