Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصباح الحق چیمپئنز کپ میں وولوز ٹیم کے مینٹور مقرر

اسٹرائیک ریٹ اور بولنگ اسکلز پر کام کی ضرورت ہے، مصباح الحق
شائع 30 اگست 2024 07:01pm
فوٹو۔۔۔پی سی بی
فوٹو۔۔۔پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق چیمپئنز کپ میں وولوز ٹیم کے مینٹور مقرر کردیے گئے۔ انھوں نے وولوز کے لوگو کی رونمائی کی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیمپئینز ون ڈے کپ کی وولوز ٹیم کے مینٹور مصباح الحق نے کہا کہ مینٹور کی ذمہ داری ایک چیلنج ہے، کوشش ہوگی نوجوان کھلاڑیوں کوگروم کروں۔

فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کروانے کی حکمت عملی تیار

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل کیوں ختم کردیا گیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ اور بولنگ اسکلز پر کام کی ضرورت ہے، فاسٹ بولرز کی اسپیڈ میں تسلسل لانا اور دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے اسٹرئیک ریٹ میں اضافے پر توجہ دیں گے۔

Misbah ul Haq

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Champions Cup