Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کروانے کی حکمت عملی تیار

چیمپیئنز ون ڈے کپ کروانے کی وجہ مستقبل میں فیصل آباد کو انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کی میزبانی دینا ہے
شائع 30 اگست 2024 06:45pm

فیصل آباد میں شائقینِ کرکٹ کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کروانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ۔ پی سی بی نے اکتوبر میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا ایک ٹیسٹ میچ فیصل آباد میں کروانے کی تیاری کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں سیریز کی میزبانی راولپنڈی ملتان فیصل آباد کو دینے کا ابتدائی پلان تیارکر لیاگیا جسکے تحت پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم، دوسرا ٹیسٹ میچ فیصل آباد اور تیسرا راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

چیمپیئنز ون ڈے کپ کروانے کی وجہ مستقبل میں فیصل آباد کو انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کی میزبانی دینا ہے جبکہ فیصل آباد میں چیمپیئنز ون ڈے کپ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔

پی سی بی نے فیصل آباد کے بعد گوجرانوالہ میں کرکٹ کی واپسی پر بھی نظریں مرکوز کردی۔

Faisalabad

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)