Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی اقتدار کیلئے کندھا استعمال کرنا چاہتی ہے، بلیک میل کے لئے جلسہ کر رہی ہے، طلال چوہدری

خیبر پختونخوا میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں ہورہا، رہنما مسلم لیگ ن
شائع 30 اگست 2024 04:45pm

رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے پی ٹی آئی جلسوں کے حوالےسے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف انقلاب نہیں اقتدار چاہتی ہے، طلال چوہدری بلیک میل کرنے کیلئے کبھی جلسے کبھی ریلی کا اعلان کیا جاتا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اقتدارکیلئےکسی کا کندھااستعمال کرنا چاہتی ہے، لیکن پی ٹی آئی کے اندر پارٹی پر قبضے کی جنگ جاری ہے، انقلاب کام کرنے اور کارکردگی سے آتا ہے، یہ ساز کرسکتے ہیں ، انقلاب نہیں لاسکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی حکومت کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کیلئے کچھ نہ تھا، کیونکہ خیبرپختونخوا میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں ہورہا۔

فیصلے کرنے والا اور مشورے دینے والا کوئی اور تھا، عمران خان این آر او چاہتے ہیں ، فیصلے کرنے والا اور مشورے دینے والا کوئی اور تھا القادر ٹرسٹ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، ہر بار منسوخ کرکے نئی تاریخ دیتے ہیں۔

talal chaudhry

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)