Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

زوم، گوگل میٹ کے مقابلے میں ایکس پر بھی ایک اہم فیچر متعارف ہونے جارہا ہے

اس نئی خصوصیت کو جلد ایکس صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔
شائع 30 اگست 2024 04:24pm

ایلون مسک نے زوم، گوگل میٹ، اور مائیکروسافٹ ٹیمز کے مقابلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو کانفرنسنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

ٹیک کرنچ کے مطابق کرس پارک نامی ایک ایکس ملازم نے انکشاف کیا کہ کمپنی پہلے ہی نئے ٹول کا استعمال کرتے ہوئے تجرباتی بنیادوں پر ادارے کی سطح پر کانفرنسنگ کرچکی ہے اور ٹیم کی طرف سے فیڈ بیک بہت زیادہ مثبت رہا ہے۔

اس نئی خصوصیت کو جلد ایکس صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔ کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ اسکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ایکس نے ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارم کا ورکنگ ورژن تیار کیا ہے۔