Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی ریاست گجرات میں بارش اور فلڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 39 ہوگئی

بتیس ہزار نو سو تینتیس افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے، ساحلی قصبہ مانڈوی سب سے زیادہ متاثر ہوا
اپ ڈیٹ 30 اگست 2024 06:17pm

بھارتی ریاست گجرات میں چار روز کے دوران شدید بارش اور اربن فلڈنگ سے مرنےوالوں کی تعداد انتالیس ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بتیس ہزار نو سو تینتیس افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

شدید بارشوں سے گجرات کے ضلع کچھ کا ساحلی قصبہ مانڈوی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہےجہاں تین سو پندرہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں دیگر اضلاع میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے، گلیاں محلے گاڑیاں سب کچھ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

ریاست میں تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ ٹرین سروس بھی معطل ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر رہے،سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک کی روانی میں خلل پڑرہا ہے۔

india

Rain