Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

گرلز ہاسٹل کے واش روم سے خفیہ کیمرے برآمد، ویڈیوز بازار میں فروخت

طالبات نے حکام سے انصاف کا مطالبہ کر دیا
شائع 30 اگست 2024 03:27pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کالج میں طالبات کے واش روم میں لگے خفیہ کیمرے سے بنائی گئی ویڈیوز بازاروں میں فروخت ہونے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے انجینئرنگ کالج سے چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں خواتین کے ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے برآمد ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش کے کرشنن ضلع کے گڈلاواللیرو انجینئرنگ کالج میں پیش آنے والے اس واقعہ نے طلباء اور مقامی کمیونٹی کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

زی نیوز کے مطابق طالبات کے ایک گروپ نے کل شام کو اپنے واش روم میں ایک خفیہ کیمرہ دریافت کیا، جس کے بعد کالج میں ہنگامہ مچ گیا۔

بھارتی طالبات کی جانب سے ”ہم انصاف چاہتے ہیں“ کے نعرے لگائے گئے اور وہ جواب اور احتساب کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خواتین کے ہاسٹل کے واش روم سے 300 سے زائد تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئیں جو کچھ لوگوں نے یہ ویڈیوز خریدی بھی ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے گڈلاواللیرو انجینئرنگ کالج کے بوائز ہاسٹل سے وجے کمار نامی ایک سینئر طالب علم کو گرفتار کر کے اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل قبضے میں لے لیا لیکن تفتیش کاروں کو ابھی تک کوئی لیک ویڈیو نہیں ملی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گڈلاواللیرو کے سب انسپکٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ ابھی تک احاطے میں کوئی خفیہ کیمرے نہیں ملے ہیں، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Hidden camera

women collage washroom

videos Sold Widely