جنات سے گفتگو کا دعویٰ کرنے والی شہزادی نے روحانی پیشوا سے شادی کرلی
ناروے کی شہزادی مارتھا لوئیس اور ان کے امریکی پارٹنر اورروحانی پیشوا شمن ڈیرک ویریٹ کی شادی کی تقریبات شروع ہوچکی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے عجیب و غریب خیالات اور طرز زندگی کے باعث مارتھا لوئیس شاہی خاندان سے دستبردار ہوگئی تھیں۔
دستبرداری کے فیصلے کے بعد ان کا دعویٰ سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک روحانی شخصیت ہیں اور جنات اور فرشتوں کے ساتھ گفتگو کرتی ہیں۔
ناروے کی شہزادی مارتھا لوئیس نے جنات اور فرشتوں کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو اپنی کتاب میں بھی لکھا ان کی پہلی شادی نارویجن مصنف ایری بیہن سے ہوئی تھی اور ان کی 3 بیٹیاں ہیں۔
تاہم دونوں کے درمیان 2016 میں طلاق ہوگئی تھی اور ان کے شوہر نے طلاق کے 3 سال بعد خودکشی کر لی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کی شہزادی کے شوہر ڈیرک ویریٹ کیلیفورنیا سے تعلق رکھتے ہیں والے اور قیمتی سونے کے تمغے فروخت کرتے ہیں جن کے بارے میں اُن کا دعویٰ ہے کہ یہ دکھ، بیماری اور ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھتے ہیں۔
مارتھا لوئیس کا کہنا تھا کہ انہیں شادی کے لیے ایک ایسے شخص کی تلاش ہے جو ان کی روحانیت کو قبول کرے اور اس بات کو تسلیم کرے کہ ان کی آسمانی مخلوقات سے بات ہوتی ہے۔
مذکورہ جوڑے نے گزشتہ روز ساحل کے قریب ایک ہوٹل میں شادی کرلی جس میں 300 کے قریب عقیدت مندوں اور پیروکاروں نے شرکت بھی کی۔
Comments are closed on this story.