Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

احسن شاہ کی اہلیہ گھر سے زیورات اور لاکھوں روپے نقدی لےکر ’فرار‘

عریشہ شاہ کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا
شائع 30 اگست 2024 02:38pm

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے مبینہ ملزم احسن شاہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت سے قبل مبینہ آڈیو سامنے آنے کےمعاملے میں احسن شاہ کی اہلیہ عریشہ شاہ کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا ۔

انویسٹیگیشن پولیس کے مطابق وہ گھر سے لاکھوں روپے کی مالیت اور نقدی لے کر فرار ہوگئی ہے۔ عریشہ کے والد کے گھر پر بھی تالا لگا ہوا ہے اور وہ پوری فیملی غائب ہے۔

پولیس کے مطابق احسن شاہ کی والدہ نے تھانہ راوی روڈ میں عریشہ کےخلاف چوری کے مقدمے کیلئے درخواست دیدی ہے۔

احسن شاہ کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ احسن کی ہلاکت کے بعد عریشہ گھر سے غائب ہے اور وہ گھر سے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل احسن شاہ کی ایک آڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ اپنی اہلیہ سے بات کرتے ہوئے پولیس افسر کے قتل کا ارادہ ظاہر کررہا تھا۔

lifestyle