Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم: مسافر ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی

مسلسل جاری بارش کے باعث سوہاوہ کے قریب ریلوے ٹریک بیٹھ گیا۔
شائع 30 اگست 2024 01:22pm

جہلم میں مسافر ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی، مسلسل جاری بارش کے باعث سوہاوہ کے قریب ریلوے ٹریک بیٹھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر ٹرین پٹری بیٹھ جانے سے رک گئی، ٹرین کی ہنگامی بریک کے باعث خوش قسمتی بڑے حادثہ سے بچ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کے لیے ریلوے عملہ امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں، تمام مسافر محفوظ رہے۔

لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین پٹری بیٹھ جانے سے رک گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹنڈوئی پل کے قریب ٹرین کو روک لیا گیا، ٹرین لاہور سے راولپنڈی جارہی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان

Railway Track