Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان رواں سال قرض کی مد میں 18ہزار 700 ارب روپے ادا کرے گا، وزارت خزانہ

وفاقی حکومت نے رواں سال جون تک ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی
شائع 30 اگست 2024 01:17pm

وفاقی حکومت نے رواں سال جون تک ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کر دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان رواں سال 2024 میں قرض کی مد میں 18 ہزار 700 ارب روپے ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں سال جون تک ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی، وزارت خزانہ نے آئندہ 2024 سے 2040 تک قرض ادائیگی کا شیڈول پیش کردیا۔

وزرات خزانہ کی طرف سے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔

رواں سال جون تک ملکی قرض 71 ہزار ارب تھا جس میں 47 ہزار ارب سے زائد ملکی اور 24ارب سے زائد غیر ملکی قرضہ ہے۔ اس طرح، مجموعی قرضے کا 66 فیصد ملکی اور 34 فیصد غیر ملکی قرضوں پر مشتمل ہے۔

ملکی قرضہ حکومتی سیکیورٹی کے اجراء، بیرونی قرضہ، ترقیاتی شراکت داروں اور کمرشل اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

وزارت خزانہ نے آئندہ 2024 سے 2040 تک قرض ادائیگی کا شیڈول پیش کر دیا ہے۔

رواں سال 2024 میں 18 ہزار 700 ارب اور 2025 میں 8 ہزار 700 ارب قرض کی ادائیگی کی جائے گی جبکہ 2026 میں 7 ہزار 600 اور 2027 میں 4 ہزار 300 ارب قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔

اسی طرح، 2028 میں 6 ہزار اور 2029 میں 8ہزار 400 ارب سرکاری قرض ادائیگی کی جائے گی جبکہ 2030 میں 2 ہزار 400، 2031 میں 2 ہزار 600 اور 2031 میں 1 ہزار ارب سے زائد سرکاری قرض کی ادائیگی شیڈول ہے۔

اسلام آباد

National Assembly

Finance Ministry

Loan

Loans

pakistan loan