Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ 7عادتیں جو بچے سیکھ لیں تو والدین کی بڑی پریشانیاں دور ہوسکتی ہیں

والدین بچے کی ان عادات کی تشکیل میں ایک حتمی کردار اداکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
شائع 30 اگست 2024 01:15pm

جیسے جیسے بچہ بڑھتا جاتا ہے ، وہ ذمہ داریوں اور چیلنجوں سے بھری اس دنیا می بتدریج قدم رکھتا جاتا ہے۔ والدین بچے کی روزانہ کی مہارت سیکھانے میں ایک حتمی کردار اداکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جو انہیں آئندہ زندگی میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔

کوکنگ کی بنیادی مہارت پیدا کرنا

ایک قیمتی مہارت بچے کو یہ سیکھانا ہے کہ کھانا کیسے بنایا جاتا ہے۔ یہ ان کے اندرکھانے کی صحت مندانہ غذائی عادات کو بھی فروغ دے گی۔

بطور ماں بچوں کی اچھی ذہنی نشوونما کیلئے 3 کام ضرور کریں

اپنے کپڑوں کی خود دیکھ بھال کرنا

بچوں کو کپڑوں کو اس کے کلر کے اعتبار سے چھانٹنا۔ ان کی حفاظت سے متعلق لیبل چیک کرنا اور واشنگ مشین کا درست استعمال کر کے کھائیں۔

باغبانی سیکھائیں

باغبانی ایک مشغلہ سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ ایک عملی مہارت ہے ، جو تحمل، ذمہ داری اور زندگی کوپروان چڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ خواہ وہ گھر میں لگایا جانے والا ایک ننھا پودا ہی کیوں نہ ہو۔

ایمر جنسی میں کیسا ردعمل ہونا چاہیے

ایمرجنسی صورت میں کیا کرنا چاہیے ، یہ جاننا زندگی کی ایک اہم مہارت ہے۔ بچوں کو فرسٹ ایڈ ، کی بنیادی معلومات سیکھائیں، جیسے زخم یا چوٹ کی صورت میں اسے کیسے صاف اور بینڈیج کیا جائے یا ایمرجنس سروسزکو کیسے کال کی جائے۔

سمارٹ شاپنگ تکنیک

بچوں کو پیسے کی اہمیت اور انہیں دانشمندی سے خرچ کرنا سیکھائیں۔ انکی معاشی سوجھ بوجھ کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے مدد کریں۔

مدد کی اہمیت

مدد کے لیے پوچھنا طاقت کی علامت ہے، نہ کہ کمزوری کی ۔ اپنے بچوں کو سیکھائیں کہ جب وہ جدوجہد کر رہے ہوں، توکسی اسسٹنٹ کو تلاش کرسکتےہیں۔ خواہ وہ آپ کا ہوم ورک ہو، جذبات ہوں ہو ، ذاتی چیلنجز ہوں۔

دوسروں کی عزت کرنا

ایک بہت ہی قیمتی قدر آپ جو سیکھا سکتی ہیں وہ ہے “دوسروں کی عزت۔ اپنے بچوں کو سیکھائیں کہ وہ دوسروں کے ساتھ مہربانی، نرمی سے پیش آئیں، قطع نظراس کے بیک گراونڈ ، سوچ اور اسٹیٹس کے۔

Women

children

Parents

lifestyle