Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

صوبہ سندھ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

سانگھڑ میں قائم کنوئیں بلوچ ٹو سے نئے ذخائر ملے، او جی ڈی سی ایل
شائع 30 اگست 2024 12:20pm

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے صوبہ سندھ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔

اوجی ڈی سی ایل کے مطابق سانگھڑ میں قائم کنوئیں بلوچ ٹو سے نئے ذخائر ملے ہیں۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق بلوچ کنواں 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ کنواں -2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی ابتدائی پیداوار کا تخمینہ 6.8 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے، خام تیل کی پیداوار کا اندازہ 388 بیرل یومیہ ہے۔