Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سفید بالوں کوکالا کرنے کے لیے ہوم میڈ ہیئر آئل

صحتمند گھنی اور کالی زلفوں کو ہیلو کہنے کے لیے تیار ہوجائیں
شائع 30 اگست 2024 11:18am

بڑھتی عمر کی ایک نشانی بالوں کا سفید ہوناہے، ہوم میڈ ہیئر آئل ان سےنمٹنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

ان کی اینٹی ایجنگ خصوصیات سے فائدہ اٹھائیں اور صحتمند گھنی اور کالی زلفوں کو ہیلو کہنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

کوکونٹ آئل اور آملہ پاوڈر

آملہ سیاہ بالوں کو قبل از وقت سفید ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ بالوں کی خشکی اور سکری دور کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔

اسے کوکونٹ آئل کے ساتھ ملانے سےبالوں سے کیروٹین یا پروٹین ضائع نیں ہوتے ہیں اور بال بھی مضبوط اور صحت مند رہتے ہیں۔

کوکونٹ آئل اور کڑی پتے

کڑی پتوں کو اس کی سیاہ کرنے والے ایجنٹ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ اور یہ وٹامن بی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھر پور ہوتے ہیں۔ جو آپ کے بالوں کو دوبارہ اس کے نیچرل کلر کی طرف واپس لا سکتا ہے۔

بادام کا تیل اور لیموں کا رس

بادام کو لیموں کے رس کے ساتھ بلینڈ کر لیں تو پری میچور سفید بالوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔اور یہ بالوں میں چمک بھی لاتا ہے۔ اور بالوں کی مجموعی صحت کو تقویت دیتا ہے۔

کسٹر آئل

کسٹر آئل کو ہوم میڈیز میں وافر مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اور یہ بالوں کی بہتر افزائش کے طور پر بھی پہچاناجاتا ہے۔ یہ ہمارے بالوں کے قدرتی رنگ کو دوبارہ لانے کی بھی خاصیت رکھتا ہے۔

کلونجی اور زیتون کا تیل

کلونجی کے تیل کو زیتون کے تیل کے ساتھ اچھی طرح بلینڈ کر لیں تو یہ پری میچور سفید بالوں کو سیاہ کرنے کے ساتھ ساتھ بالوں کو جھڑنے سے روکتا ہے اورانہیں مضبوط اور گھنا کرتا ہے۔

Women

lifestyle

Hair Care