Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کان کی تکلیف ہو گئی، بیرسٹر سیف

عمران خان کو الیکٹرک ٹوتھ برش اور مشق کے لیے ڈمبل بھی چاہئیں، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
شائع 30 اگست 2024 10:04am

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کان کی تکلیف ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو ٹنیٹس مرض کی شکایت تھی اور ٹِنیٹس مرض سے مریض کے کانوں میں سیٹیاں بجتی تھیں، سر بھاری ہوتا ہے اور چکر آنے لگتے تھے۔

اب مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے نجی چینل کے پروگرام میں دوران گفتگو انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کان کی تکلیف میں مبتلا ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کو الیکٹرک ٹوتھ برش اور مشق کے لیے ڈمبل بھی چاہئیں، ان کی اپنے بیٹوں سے بات چیت بھی نہیں کروائی جا رہی۔

بیرسٹر سیف نے 22 اگست کا جلسہ ملتوی ہونے کے بعد کارکنوں میں مایوسی بڑھنے کا اقرار کیا۔ علاوہ ازیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں میں اختلافات ختم کرانے کے لیے عمران خان کی واضح ہدایات ہیں۔

مزیدپڑھیں:

عمران خان کو سیٹیاں سنائی دینے لگیں، شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں کا جیل میں طبی معائنہ

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)