Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبولیت سے پہلی کی زندگی پر امیتابھ بچن کا کھل کر اظہار خیال

وہ ایک چھوٹے سے کمرے میں آٹھ لوگوں کے ساتھ کیسے رہتے تھے؟ ان کی تنخواہ کیا تھی؟
شائع 30 اگست 2024 10:11am

بالی وُڈ میگا اسٹارامیتابھ بچن “کون بنے گا کروڑ پتی 16 “میں ہاٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے مقابلے میں شامل افراد سے سوالات کے ساتھ ساتھ اکثر دلچسپ باتیں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

اس دوران وہ ان سے ان کی زندگی کے مختلف پہلووں کے بارے میں بھی پوچھتے رہتے ہیں ۔ امیتابھ بچن کےاس منفرد انداز نے“کون بنے گا کروڑ پتی 16“کی مقبولیت میں چار چاند لگا دیے ہیں۔

سلمان خان کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداح مایوس ہونے لگے

کے بی سی 16 کی تازہ ترین قسط میں امیتابھ بچن نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کو یاد کیا اور بتایا کہ وہ ایک چھوٹے سے کمرے میں آٹھ لوگوں کے ساتھ کیسے رہتے تھے؟ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کیسے فرش پر بھی سونا پڑا؟

اس قسط میں جب امیتابھ بچن نے ہاٹ سیٹ پر بیٹھے کنٹیسٹنٹ سے اس کی مصروفیات کے بارے میں پوچھا، تو اس نے بتایا کہ وہ مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن میں ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ پونا میں ایک کمرے میں 8 لوگوں کے ساتھ کیسے رہتا ہے۔

اس کی بات سننے کے بعد امیتابھ بچن کو اپنا وہ زمانہ یاد آگیا، جب وہ بھی ایک کمرے میں 8 افراد رہتے تھے۔ بگ بی نے کہا کہ کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد میں نوکری کی تلاش میں کولکتہ گیا۔ وہاں کسی نہ کسی طرح 2000 روپے کی نوکری ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گیا۔ انہوں نے 400 روپے فی مہینہ کرائے پر ایک کمرہ لیا۔ جہاں ایک کمرے میں8 لوگ رہتےتھے۔

امیتابھ بچن نے مزید بتایا کہ اس جدوجہد کا بھی اپنا ہی مزہ تھا۔ ہمیں بہت مزہ اتا تھا ۔ ہم آٹھ لوگ تھے اور بیڈ دو تھے۔ ہمیں فرش پر بھی سونا پڑجاتا تھا۔ لیکن ہم سب ایک ساتھ بہت خوش تھے۔ ہماری آپس میں لڑائیاں ہوتی تھی کہ آج کون بستر پر سوئے گا اور کون زمین پر۔

Celebrities

Bollywood

Amitabh Bachchan

lifestyle

kbc16