Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی والوں کیلئے گزشتہ مالی سال میں بجلی کی قیمت میں مجموعی کتنا اضافہ ہوا؟

کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرانے کا سلسلہ جاری
اپ ڈیٹ 30 اگست 2024 12:05pm

کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرانے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ مالی سال 30 جون تک بجلی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 15 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔

کے الیکٹرک نے جولائی 2023 سے جون 2024 تک کراچی والوں کے لیے فیول سرچارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 15 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کی مگر اسی مد میں کمی صرف 5 روپے 45 پیسے کی گئی۔

کراچی والوں کے لیے جولائی 2023 میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے، اگست 2024 میں 61 پیسے، ستمبر میں ایک روپے 39 پیسے، اکتوبر میں 4 روپے 49 پیسے، نومبر میں ایک روپے 77 پیسے، دسمبر میں 79 پیسے اور جنوری 2024 میں 2 روپے 97 پیسے اضافہ ہوا۔

کے الیکٹرک کی بجلی 3.9 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل

بجلی کمپنیوں کی صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاری

فروری میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81 پیسے، مارچ میں ایک روپے 97 پیسے اور اپریل میں ایک روپے 67 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔

اسی طرح مئی میں بجلی کی قیمت ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ بڑھائی گئی اور جون میں 58 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوئی جبکہ جولائی کے لیے ایک بار پھر 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے جبکہ جس کا فیصلہ نیپرا نے محفوظ کرلیا۔

nepra

karachi

electricity

K Electric

electricity prices