Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کپڑوں یا بالوں میں چپکی ہوئی چیونگم نکالنے کا آسان طریقہ

نہ کپڑے پھاڑیں اور نہ ہی بالوں کو کاٹیں، ان ہیکس پرعمل کریں
شائع 30 اگست 2024 09:31am

اگر چیونگم آپ کے بالوں یا کپڑوں پر چپک جائے تو اسے کیسے ہٹایا جائے، گھبرائیے نہیں ان آسان طریقوں سے اسے منٹوں میں نکالا جا سکتا ہے۔

بچے اکثر چیونگم کو چپکے سے کھاتے ہیں اور کبھی کبھار اسے کپڑوں پر چپکا بھی دیتے ہیں۔ حتی کہ اسکول میں پرینک کرتے ہوئے بھی ، بچے مذاق مذاق میں چیونگم ایک دوسرے کے کپڑوں پرچپکا دیتے ہیں۔

چیونگم کو بے احتیاطی سے ادھرادھر پھینک دینا بھی اکثرمہنگا پڑتا ہے۔ اس حرکت کے باعث چیونگم کپڑوں پر چپک جاتی ہے۔

بارش میں گندے جوتے پانی کے بغیر منٹوں میں صاف کریں

مگرایک بار جب یہ چیونگم خشک ہو جائے تو پھر اسے ہٹانا مشکل ہو جاتا ہے۔ حتی کہ کپڑا پھٹنے کے بعد بھی یہ نہیں نکل سکتا ہے۔ اسی طرح اگر بالوں میں چیونگم چپک جائے تو اس حصے سے بالوں کو کاٹنے کے بعد ہی اس سے نجات ملتی ہے۔ مگر ان آسان طریقوں کی مدد سے چپکی ہوئی چیونگم کو نکالا جا سکتا ہے۔

کپڑوں پر چپکی ہوئی چیونگم کو نکالنے کے ہیکس

اگر آپ کے کپڑوں پر چیونگم چپک جائے تو پریشان نہ ہوں، بس ایک آئس کیوب لیں اور اسے اس حصے پر رگڑنا شروع کردیں ، جہاں چیونگم چپک گئی ہو۔ اور اس وقت تک رگڑیں، جب تک کہ چیونگم اور کپڑا مکمل طور پر ٹھنڈا نہ ہوجائے۔ اور جیسے ہی چیونگم بالکل ٹھنڈی ہوجائے تو اسے اپنے ہاتھوں سے نکال دیں۔ یہ بہت آسانی سے باہر آجائے گا۔ اگر وہ نہ نکلے تو اور بھی آئس کیوبس لے کراسے رگڑیں۔ تھوڑی ہی دیر میں تمام چیونگم نکل جائے گی۔

نیل ریموور سے بھی کام لیا جاسکتا ہے

نیل ریموور بھی کپڑوں سے آسانی سے چیونگم نکالنے کیے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔چیونگم کے اوپر نیل ریموور کو لگائیں۔ اسکے اندر موجود الکوحل اور پولی مرز چیونگم کو نکالنے میں مدددیں گے۔

بالوں میں چپکی ہوئی چیونگم کو کیسے نکالا جائے؟

اگر کپڑوں کی طرح بالوں میں بھی چیونگم چپک جائے تو گھبرائیے نہیں۔اور نہ ہی بالوں کو کاٹیں۔ ایک رومال یا کپڑے میں چند آئس کیوبس کو باندھ کر اس کابنڈل بنالیں۔اوراس بنڈل کو برف کے ساتھ چپکے ہوئے چیونگم کے حصے پر رگڑیں ۔اور جب بال مکمل ٹھندے ہوجائیں تو اسے آہستگی سے کھینچ لیں۔ اس طرح بار بار رگڑیں ، تمام چیونگم باہر آجائے گی۔

بالوں میں چپکی ہوئی چیونگم کو نکانے کے لیے ہیئر اسپرے سے اسپرے کریں اور پھر اسے آہستگی سے نکال لیں۔ یہ ٹوٹکہ بھی چیونگم کو آرام سے نکانے میں مددگاررہے گا۔

Women

lifestyle

Hacks