سابق ری پبلکن صدارتی اسٹافرز نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا
ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد سابق صدارتی اسٹافرز نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
یہ ایک اہم پیش رفت ہے کیونکہ ری پبلکن اسٹافرز نے اپنی پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر مخالف جماعت کی امیدوار کو ترجیح دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز اور اپسوس کے تازہ ترین سروے سے معلوم ہوا ہے کہ کملا ہیرس اپنے مدِمقابل ٹرمپ سے کئی قدم آگے ہیں۔ اُنہیں مختلف اشوز پر ٹھوس دلائل کے ساتھ بات کرنے کی بنیاد پر سراہا جارہا ہے۔
کملا ہیرس نے اب تک اپنی کسی بھی انتخابی تقریر میں سیاق و سباق سے ہٹ کر بات نہیں کی اور ٹرمپ پر ذاتی حیثیت میں کیچڑ اچھالنے سے گریز کیا ہے۔
کملا ہیرس نے پہلے سروے میں ٹرمپ کو پچھاڑ دیا
دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ دن رات ایسی باتیں کر رہے ہیں جن کا سَر ہے نہ پیر۔ وہ کبھی کملا ہیرس کو بھارتی نژاد ہونے کی بنیاد پر نشانہ بناتے ہیں اور کبھی کہتے ہیں کہ کملا پر ذاتی نوعیت کے حملے کرنے کا اُنہیں حق حاصل ہے۔
امریکی نائب صدر کے والد وائٹ ہاؤس سے ایک کلومیٹر دور رہتے ہیں، مگر ۔۔۔۔
ٹرمپ نے کملا ہیرس کے خلاف اُنہی کی پارٹی کی سابق لیڈر سے مدد طلب کرلی
ٹرمپ نے اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملوں کا الزام کملا ہیرس پر دھردیا
Comments are closed on this story.