Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غرب اردن میں اسرائیلی آپریشن، تلکرم بٹالین کمانڈر ابو شجاع شہید

شمالی غربِ اردن میں سیکڑوں فوجیوں کے چھاپے، کئی مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ
شائع 29 اگست 2024 11:04pm

اسرائیل نے غربِ اردن کے ایک اہم مجاہد کمانڈر کو شہید کردیا ہے۔ فلسطین کے اسلامی جہاد گروپ نے ابو شجاع کے نام سے معروف تلکرم بٹالین لیڈر کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ وہ اسرائیلی کو متعدد واقعات کے حوالے سے مطلوب تھے۔

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غربِ اردن میں ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے جو جمعرات کو دوسرے دن بھی جاری رہا۔

سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں نے شمالی غربِ اردن کے متعدد علاقوں میں چھاپے مارنا شروع کیا۔ اس دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی گئیں اور کئی مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

فلسطینی انتظامیہ نے الزام عائد کیا کہ اس آپریشن سے علاقے میں مزید تشدد کی راہ ہموار ہوگی اور صحتِ عامہ کی صورتِ حال مزید خراب ہوگی۔

توباز نامی شہر کے نزدیک فراع نامی پناہ گزین کیمپ کے گرد بھی فائرنگ کا تبادل ہوا۔ وہاں صہیونی اپنا چھوٹے پیمانے کا آپریشن ختم کرچکی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق جمعرات کو محمد جابر عرف ابو شجاع اور چار دیگر فلسطینی جاں باز تلکرم کی ایک مسجد کے اندر شہید ہوئے۔ ابو شجاع تلکرم بٹالین کے کمانڈر تھے۔

اسرائیل نے فلسطینیوں کے مزید 650 ایکڑ ہڑپ کرلیے

اسلامی جہاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابو شجاع کی شہادت سے لوگوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ وہ زیادہ قوت کے ساتھ اسرائیل کے خلاف صف آرا ہونے کو ترجیح دیں گے۔

West Bank

ABU SHUJA

TULKARAM COMMANDER

MAJOR OPERATION