Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہونڈا ’سوک‘ میں بڑی اپ گریڈ شامل کردی گئی، وہ بھی بالکل مفت میں

اب ڈرائیونگ کے دوران سیل فون کے لیے وائر لیس چارجنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
شائع 29 اگست 2024 10:32pm

ہونڈا اٹلس کارز نے اپنے معروف برانڈ ہونڈا سِوِک میں بڑی اپ گریڈ شامل کردی گئی ہے۔ اب ڈرائیونگ کے دوران سیل فون کو وائس لیس چارجنگ کی سہولت سے مزین کیا جاسکے گا۔

کمپنی نے نئی اپ گریڈیشنز کے لیے قیمت میں کسی اضافے کا اعلان نہیں کیا۔ اس حوالے سے تفصیلات بہت جلد منظرِعام پر آنے کی توقع ہے۔

2022 میں پاکستان میں ہونڈا سِوک کی الیونتھ جنریشن کے تحت تین ویرینٹ لانچ کیے گئے تھے۔ بیس ماڈل 50 لاکھ 99 ہزار روپے کا، اوریئل 53 لاکھ 99 ہزار روپے کا جبکہ فلیگ شپ آر ایس ویریئنٹ 61 لاکھ 49 ہزار روپے کا تھا۔

ٹیکسز میں اضافے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر اور معیشتی ابتری کے باعث قیمتیں اب تقریباً دُگنی ہوکی ہیں۔ قیمت میں غیر معمولی اضافے کے باعث یہ تیس سال میں سوک کا سب سے کم فروخت ہونے والا ویریئنٹ ہے۔

عوام نے ہونڈا کی مشہور کار ”سوک“ خریدنا چھوڑ دی

مارچ تا دسمبر 2022 میں سوک کے 5693 یونٹ فروخت ہوئے تھے جبکہ 2023 میں صرف 1967 یونٹ فروخت ہوئے۔

ہونڈا سوک ”اوقات“ اور ”کھوکھا“ دونوں سے باہر

کلٹس کی قیمت میں ہونڈا سوک کا متبادل خریدنا چاہیں گے؟

Honda Civic

NEW UPGRADE

WIRELESS CHARGING

NO ADDITIONAL CHARGES