طوبیٰ انوار کا بولڈ لُک دیکھ کر مداح سیخ پا
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انوار کو بولڈ تصاویر شئیر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
انسٹاگرام پر مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ طوبٰی انوار اپنی چند تصاویر لگانے پر آڑے ہاتھوں لیا۔
تصاویر کی ایک سیریز پوسٹ کی جس میں انہیں بولڈ اینڈ گلیمرس انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ کی انسٹاگرام پر جاری تصویری پوسٹ کو ابتدا میں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
تاہم بعد میں اداکارہ نے اسی شوٹ سے ہی اپنی ایک تصویر انسٹا اسٹوری پر مداحوں سے شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’عامر لیاقت کو سیڑھی بنا کر چھوڑ دیا، خود عیش کر رہی ہے، وہ بیچارہ تو دنیا سے چلا گیا‘۔
ایک اور صارف کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’سمجھ نہیں آتا کہ پاکستانی اداکارائیں مشہور ہونے کے بعد بولڈ کیوں ہوجاتی ہیں؟‘
ایک صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’آپ بولڈ لُک میں نہیں بلکہ ڈیسنٹ انداز میں سوبر لگتیں ہیں‘۔
Comments are closed on this story.