Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیشنل کوآرڈینیٹر برائے نیکٹا عہدے سے فارغ

طاہر رائے کے تبادلے کا نوٹیفکیشن حکومت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا
شائع 29 اگست 2024 09:26pm

نیشنل کوآرڈینیٹر برائے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) محمد طاہر رائے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پولیس سروس کے گریڈ 21 کے آفیسر محمد طاہر رائے دو سال سے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے نیشنل کوآرڈینیٹر تعینات تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

طاہر رائے کے تبادلے کا نوٹیفکیشن حکومت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رائے طاہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی تعینات کیا گیا ہے۔

National Counter Terrorism Authority NACTA Pakistan

Tahir Roy