Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب

اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا
شائع 29 اگست 2024 09:03pm

قومی اسمبلی کا اجلاس کہ صبح ساڑھے 10 بجے منعقد ہوگا، اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، قانون سازی کے علاوہ کئی اداروں کی سالانہ رپورٹس بھی ایجنڈا کا حصہ ہیں۔

اجلاس میں کارپوریٹ فارمنگ کے لئے دی جانے والی 48 لاکھ ایکڑ اراضی سے آبی بہاؤ میں تبدیلی بارے تشویش پر مبنی توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خارجہ غیر ملکی دستاویزات کے قانونی جواز کے خاتمہ پر کنونشن کو موثر بنانے کا بل منظوری کے لئے جبکہ وزیردفاع بھنگ کے کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی کا بل2024 قانون سازی کے لئے پیش کریں گے۔

ٹیلی کمیونیکیشن اپیلٹ ٹریبیونل کے قیام کا بل2024 بھی پیش کیا جائے گا، نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 بھی پیش کیا جائےگا۔

وزیر خزانہ سال 2023-24 کیلئے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ ایوان کے سامنے رکھیں گے، وزیرخزانہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ پیش ایوان جبکہ بیرون ممالک گداگری جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہوکر بدنامی کا باعث بننے والوں سے متعلق توجہ دلاو نوٹس بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وزیرقانون قومی کمیشن برائے حقوق بچگان کی سالانہ رپورٹ 2023-24 اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 قومی اسمبلی کے سامنے رکھیں گے، وقفہ سوالات کے علاوہ نکتہ ہائے اعتراض بھی کاروائی کا حصہ ہوں گے، صدر کے خطاب سے متعلق شکریہ کی قرارداد بھی ایجنڈا پر موجود ہے۔

National Assembly