Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کا سب سے متنازع ’پیزا‘ ایجاد کرلیا گیا، کیا آپ اسے ٹرائی کریں گے؟

ایک پیزا نے دنیا بھر کے لوگوں کو تقسیم کردیا
شائع 29 اگست 2024 08:16pm

دنیا بھر میں پیزا کا کئی اقسام ہیں اور ان میں ”پائن ایپل پیزا“ کو سب سے متنازع قرار دیا جاتا رہا ہے، جس میں ٹاپنگ کے طور پر انناس کو شامل کیا جاتا ہے۔ لیکن اب پیزا کی ایک نئی قسم نے لوگوں کو تقسیم کردیا ہے۔

سویڈن کے لوگوں نے پیزا کے ساتھ ایک نیا تجربہ کیا ہے، اور یہ تجربہ اب ایک ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے۔ لیکن سویڈن سے باہر لوگ اسے ’پیزا کی توہین‘ قرار دے رہے ہیں۔

گھر میں آیا پزا مہمانوں تک پہنچانے سے پہلے ایک سلائس کیسے نکالیں

اس نئے پیزا کو ’افریکانا‘ نام دیا گیا ہے، جس میں پائن ایپل کے ساتھ ساتھ کیلے کو بھی بطور ٹاپنگ استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے اس قسم کے پیزا کو اب تک کھائی گئی سب سے بدترین تین چیزوں میں سب سے اوپر قرار دیا۔ جبکہ ایک صارف نے تو سیدھا سیدھا اسے ’کچرے کے گرم دائرہ‘ سے تشبیہہ دی۔

تاہم، کچھ لوگوں کو یہ اچھا لگا۔

ایک ”ریڈاِٹ“ صارف نے اس کی نام نہاد خوبیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا، ’کیلا اپنی کچھ مٹھاس کھو دیتا ہے اور کیریملائز ہوجاتا ہے اور کری کے ساتھ یہ بہت اچھا لگتا ہے۔‘

بچوں کے لئے خوشخبری، پیزا کی خوشبو والا دنیا کا پہلا ایکس بکس کنٹرولر تیار

ایک صارف نے کہا کہ نفرت کرنے سے پہلے اسے آزما لیں۔

Pizza

Afrikana

Banana Pizza

Pineapple Pizza

Worst Pizza