Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

پولیس افسران کے موبائل نیٹ ورک صارفین کا حساس ڈیٹا بیچنے میں ملوث ہونے کا انکشاف

پی ٹی اے نے وزارتِ داخلہ کو مطلع کرتے ہوئے ایس او پی تبدیل کرنے کی استدعا بھی کردی۔
شائع 29 اگست 2024 06:59pm

چند پولیس افسران موبائل نیٹ ورک کے صارفین کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے کے عمل میں ملوث پائے گئے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے بعد 72 تفتیشی افسران کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے تحت ٹیلی کام صافین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔

پی ٹی اے کو 21 شکایات موصول ہوئیں جن کی بنیاد پر کی جانے والی تفتیش سے معلوم ہوا کہ پولیس افسران حساس ڈیٹا فروخت کر رہے ہیں۔

بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے پولیس افسران نے ایک صارف کا ڈیٹا ڈھائی سے تین ہزار میں بیچ کر ڈھائی لاکھ روپے تک کمائے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سیل فون یوزرز کا حساس ڈیٹا فروخت کیے جانے سے وزارتِ داخلہ کو نوٹیفکیشن کے ذریعے مطلع کردیا ہے۔

پی ٹی اے نے وزارتِ داخلہ سے استدعا کی ہے کہ اسٹینڈرڈ آپریشنل پروسیجر (ایس او پی) تبدیل کردیا جائے تاکہ پولیس افسران اور سیکیورٹی کے عملے سے تعلق رکھنے والے افراد کسی کا حساس ڈیٹا فروخت نہ کرسکیں۔

Pakistan Telecommunication Authority

police officers

SOLD OUT

MOBILE USERS DATA

SENSITIVE INFORMATION