Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

لڑکیوں کیلئے انوکھی پیشکش، دیہات میں شادی کریں اور 7 ہزار ڈالر پائیں

ایک عالمی طاقت کی شرحِ پیدائش کم ترین سطح پر آگئی، حکومت دیہات میں خواتین کی گھٹتی تعداد سے بدحواس
شائع 29 اگست 2024 05:59pm

جاپانی حکومت نے دارالحکومت ٹوکیو اور دیگر شہری علاقوں کو چھوڑ کر دیہات میں شادی کرکے وہیں آباد ہونے والی لڑکیوں کو 7 ہزار امریکی ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں خواتین کی تعداد خطرناک حد تک کم ہوچکی ہے۔

جاپان کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایک طرف تو دیہی علاقوں سے شہروں بالخصوص ٹوکیو منتقل ہونے والی لڑکیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور دوسری طرف اُن میں شادی کرنے اور فیملی شروع کرنے کا رجحان بھی بہت کمزور ہے۔

ملک بھر میں شرحِ پیدائش بہت کم بلکہ ملکی تاریخ کی سب سے نچلی سطح پر ہے۔ نئی نسل کو شادی اور فیملی سے رغبت ہی نہیں۔ اس کا ایک بنیادی سبب یہ ہے کہ شہری علاقوں میں زندگی بسر کرنا بہت مہنگا ہوچکا ہے۔

کئی عشروں کے دوران رونما ہونے والی تبدیلیوں کے باعث جاپانی معاشرے کی ساخت میں غیر معمولی تبدیلیاں واقع ہوچکی ہیں۔ جاپانی معاشرے میں گزارے کی واحد صورت یہ بچی ہے کہ گھر کا ہر فرد کام کرے۔

حکومت نے نئی نسل کو شادی کرنے اور فیملی شروع کرنے کی طرف مائل کرنے کے لیے متعدد اقدامات کرچکی ہے۔ نئی نسل کو بہتر معاشی امکانات کی یقین دہانی بھی کرائی جاتی رہی ہے تاکہ اُنہیں شادی کے بعد اخراجات کے معاملے میں پریشان نہ ہونا پڑے۔

اب حکومت اس بات پر زور دے رہی ہے کہ دیہات کی آبادی بڑھانے کے لیے لڑکیاں بڑے شہروں کو چھوڑ کر دیہات کو آباد کریں، شادی کرکے وہاں اپنی فیملی کے ساتھ زندگی بسر کریں۔

جاپان میں ہفتے میں چار دن کام کا نظام متعارف کرانے کی تیاری

قلت کے خوف سے بھرپور خریداری، جاپانی اسٹورز سے چاول غائب

JAPAN OFFERS FINANCIAL SUPPORT

GIRLS RELOCATE TO VILLAGES

STARTING FAMILIES

SEVEN THOUSAND DOLLARS