Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مینگورہ میں امن مظاہرہ: سوات مزید بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، مظاہرین

مظاہرہ گذشتہ رات بنڑ پولیس چوکی پر ہونے والے شدت پسند حملے کے خلاف کیا جارہا ہے
شائع 29 اگست 2024 04:44pm

سوات میں امن مظاہرے میں عوام گھروں سے نکل آئی، نویکلے چوک میں ہونے والے مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔

مظاہرہ گذشتہ رات بنڑ پولیس چوکی پر ہونے والے شدت پسند حملے کے خلاف کیا جارہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن چاہتے ہیں، امن کو کسی بھی قیمت پر خراب نہیں ہونے دیں گے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے امن کی بحالی کی بڑی قیمت ادا کی ہے، ۔ سوات مذید بد امنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ شدت پسند حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا تھا۔

protest

KPK Government