Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی، اعظم نذیر تارڑ

حکومت کوئی سرپرائز قانون سازی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی، وزیر قانون
شائع 29 اگست 2024 05:03pm

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فیض حمید کا کیس کہاں چلے گا یہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں تاہم ضرورت پڑی تو عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ نیا ترمیمی بل نہیں نہیں لایا جا سکتا اور نہ ہی جوائنٹ سیشن میں کوئی ترمیم ہو سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کوئی سرپرائز قانون سازی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سے تعلق نہیں ہوتا، حکومتی ارکان کے سینکڑوں بل موجود ہیں ، چیف جسٹس کی توسیع کےحوالے سےتجویز زیر غور نہیں ہے۔

media talk

Azam Nazeer Tarar