Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

واہ! کیا تکبر ہے، مشی خان کا ارشد ندیم کے رویے پر اظہار برہمی

پیسہ اور شہرت انسان کو نخرے والا بنا دیتا ہے
شائع 29 اگست 2024 03:46pm

پاکستان میڈیا انڈسٹریکی ماضی کی مقبول ادا کارہ ومیزبان مشی خان نے پیرس اولمپکس 2024 کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وائرل ویڈیو پربرہمی ظاہر کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس مختصرویڈیو میں ارشد ندیم کو میاں چنو کے مقامی رپورٹر کو نظر انداز کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

اہلیہ کے ساتھ تصویر پر فیصل قریشی کی ٹرولنگ، اہلیہ کا کرارا جواب

ویڈیو میں جب مقامی رپورٹر ارشد ندیم سےپوچھتا ہے کہ آپ چیمپیئن بننے کے بعد کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ توارشد ندیم اس کی بات کا جواب دیے بغیر آگے بڑھ جاتےہیں ۔

جس پر وہ رپورٹر بھی ان کے پیچھے پیچھے مائیک لے کر چلتا ہے اور ارشد ندیم سے پوچھتا ہے کہ وہ اس سوال کو جواب کیوں نہیں دے رہے ہیں ؟ رپورٹرکے استفسار پر ارشد ندیم اسے ٹکا سا جوب دیتے ہوئے وہاں سے چلے جاتے ہیں کہ، مجھے دیر ہورہی ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی توصارفین نے ارشد ندیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے لوگوں کو ہر ایک کی پرائیویسی کا خیال رکھناچاہیے۔

تاہم مشی خان نے ارشد ندیم کے اس انداز پر سخت تنقید کی۔ مشی خان نے کہا کہ، پیسہ اور شہرت انسان کو نخرے والا بنا دیتا ہے۔ مشی خان نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ، واہ!کیا تکبر ہے اگر آپ کو دیرہوبھی رہی تھی تو اس کا جواب دیا جا سکتا تھا۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم پیرس اولپپکس 2024 کے جیولین تھرو ایونٹ میں 92.97 میٹر لمبی تھرو کر کے 40 سال بعد اولمپکس گیمز میں پاکستان کا تمغہ جیت کر قومی ہیرو بن گئے ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity