Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

باجوڑ: گرینڈ جرگہ نے علاقے کے امن وامان کیلئے انتہائی سخت فیصلے کرلیے

شرپسندی میں ملوث عناصر کے گھر مسمار کردیا جائے گا، عمائدین اور نوجوانوں نے متفقہ
شائع 29 اگست 2024 03:12pm

باجوڑ میں سلارزئی کوہی قبائل کے گرینڈ جرگہ نے شرپسند ی میں ملوث عناصر کے گھر مسمار کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ رات نو بجے کے بعد علاقے میں گھومنے پھیرنے پر بھی پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق گرینڈ جرگہ نے چوروں کو علاقہ بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رات کے وقت علاقہ کوہی غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی، غیرمقامی بنجاروں کی علاقے میں انٹری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

جرگے میں عمائدین اور نوجوانوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ چوری کرنے والوں سے بھاری جرمانہ وصول کیا جائے گا اور انہیں علاقہ بدر کردیا جائے گا۔

جرگہ نے فیصلہ کیا کہ رات کےوقت علاقہ کوہی غیرمقامی افراد کے داخل ہونے پر پابندی ہوگی جبکہ شرپسند عناصر کی گرفتاری پر مجرم کی ضمانت نہیں دی جائے گی۔

جرگہ نے فیصلہ کیا کہ مجرم،چوریا شرپسند کی ضمانت دینے والا بھی مجرم تصور ہوگا، قتل میں ملوث افراد کے گھر کو مسمار کردیا جائے گا۔

پاکستان

cm kpk