Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

اروشی روٹیلا کو معمولی سی چوٹ پر مداحوں کاایک لاکھ گلاب کے پھولوں کا تحفہ

تصاویر انسٹا گرام پراپلوڈ کی گئی ہیں
شائع 29 اگست 2024 02:02pm

پچھلے ہفتے اروشی ٹیلا نے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے زخمی ہاتھ کی ویڈیو پوسٹ کی تھی ،ویڈیو میں انہیں ایک ہسپتال میں دکھایا گیا تھا اور ان کے ہاتھ کی انگلی سے خون بہہ رہا تھا۔ جبکہ انہیں آکسیجن لگاہوا تھا ۔

ویڈیو میں اداکارہ نے مداحوں سے اپنی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی بھی درخواست کی تھی۔

سلمان خان کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداح مایوس ہونے لگے

اس ویڈیو نے وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور کئی مداحوں نے ان کے لیے اپنی نیک خواہشات شیئربھیج دیں ۔ تاہم کئی صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا، کہ یہ اوور ایکٹنگ کے سوا کچھ نہیں۔

اب پیر کے روز ان کی نئی تصاویر نے دوبارہ صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ان تصاویر میں انہیں گلاب کے بھولوں میں گھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

اروشی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے بہت ہی پیارے مداحوں نے میری جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے میرے لیے ایک لاکھ مہنگے گلاب بھیجے ہیں۔

اروشی روٹیلا کی اس پوسٹ پر بھی سوشل میڈیا کی جانب سے تنقیدی تبصرے شروع ہو گئے۔ گرچہ کئی صارفین نے ان کے لیے دعاوں بھرے پیغام بھیجے ہیں ، لیکن بہت سے صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی ہے۔

ایک صارف سے کہا کہ بالی ووڈ کی کئی مشہور اداکار کینسر جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا رہ چکی ہیں ، انہیں کسی نے ایک گلاب تک نہیں بھیجا اور آپ کو معمولی سی چوٹ پر اییک لاکھ گالاب کیسے بھیج دیے، جبکہ ایک اور صارف نے اسے ہمدردی حاصل کرنےکا ایک طریقہ قرار دیا ۔ ایک اور صارف نے اسے سستی تشہیر کا نام دیے دیا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle