Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کے بلوں میں صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع

لیسکو کے 5 لاکھ صارفین کو بھجوائے گئے بلز میں 3 ارب کی سبسڈی دی گئی
شائع 29 اگست 2024 01:28pm

پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے 201 یونٹ سے 500 تک استعمال ہونے والے صارفین کو 14 روہے سبسڈی کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے، لیسکو کے 5 لاکھ صارفین کو بھجوائے گئے بلز میں 3 ارب کی سبسڈی دی گئی۔

پنجاب حکومت نے بجلی کے بھاری بھر کم بلوں سے نجات دلانے کے لیے 45 ارب کی سبسڈی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت لیسکو صارفین کو بجلی کے سبسڈائز بل ملنا شروع ہو گئے۔

حکام کے مطابق لیسکو کے پانچ ریجنز میں پانچ لاکھ صارفین ریلیف سے مستفیض ہوچکے ہیں، پہلے مرحلے میں 14 روپے فی یونٹ کمی کے تناسب سے 3 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے اور بجلی کی اصل لاگت اور ریلف کے درمیان کی رقم پنجاب حکومت نے ادا کی ہے۔

پنجاب کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 14 روپے کم کیے جارہے ہیں، نواز شریف

صرف پنجاب میں بجلی کے بلوں میں ریلیف پر مریم نواز اور مصطفیٰ کمال کی تکرار

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک صارف کا بل شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز نے ثابت کر دیا کہ ’’جہاں چاہ وہاں راہ‘‘۔۔ 228 یونٹس والے بجلی صارف کو 10145 روپے کی بجائے 7552 روپے کا بل جاری کیا گیا ہے۔

Maryam Nawaz

electricity

electricity prices

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

Relief in electricity bills

Electricity Relief Package