Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کھانے کو مزیدار بنانے سے چیزوں کو خراب ہونے سے بچانےتک کے باورچی خانے کی حیرت انگیز ٹپس

اگر کھانے پینے کے سامان کو صحیح طریقے سے اسٹور نہ کیا جائے تووہ خراب ہوجائیں گی
شائع 29 اگست 2024 12:18pm

کچن میں پکی ہوئی یا اسٹور کی ہوئی کھانے پینے کی چیزوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

اگر کھانے پینے کے سامان کو صحیح طریقے سے اسٹور نہ کیا جائے تووہ خراب ہوجائیں گی۔ اسی طرح بچ جانے والے کھانے کو دوبارہ کیسے استعمال کے قابل بنایا جائے ،یہ معلوم ہونا بھی ضروری ہے۔ باورچی کانے سے تعلق رکھنے والے یہ کارآمد ہیکس آپ کی مدد کر سکتے ہیں اور اسے جان کر اپ کئی مسائل پر قابو پا سکیں گی۔

برتنوں سے گوشت کی بو کو کیسے دور کیا جائے؟ ان آسان ٹپس پر عمل کریں

آٹے کو کیسے ذخیرہ کیا جائے

اگر آپ کے پاس زیادہ آٹا ہے، تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اسے خاص طریقے سے اسٹور کیا جائے۔ورنہ کچھ عرصے کے بعد وہ آٹا پرانا ہو جائے گا اور اس میں سے عجیب سی بو آنا شروع ہوجائے گی، اگر آپ آٹے کو ہمیشہ کے لیے تازہ اور کیڑے مکوڑوں سے دور رکھنا چاہتی ہیں تو ، اس کے اندر کچھ تیز پتے رکھ دیں تو آٹا کافی عرصے کے لیے تازہ رہے گا۔

زنک سے چھٹکارا پانے کے لیےیہ ٹوٹکا استعمال کریں

اکثر کچن میں لوہے کی چھڑی، فرائی پین یا کسی برتن کو زنگ لگ جاتا ہے اور وہ استعمال کے قابل نہیں رہتے ہیں تواس زنک کو دور کرنے کے لیے صرف ایک پیاز کو کاٹ کر اسے زنگ والے حصے پر رگڑ لیں۔ سارا زنگ نکل کر صاف ہو جائے گا۔

جب سلاد بچ جائے تو کیا کیا جائے

اکثر کٹی ہوئی سلادبچ جاتی ہے۔ ان سلاد کو پھینکنے کی بجائے انہیں مکسچر میں موٹا موٹاپس لیں اور میدے میں مکس کریں اور اس کے پراٹھے بنا لیں۔ منزیدار ہراٹھے تیار ہوجائیں گے یا پھر اس سلاد کو پاو بھاجی کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے۔

اسٹیل کے پھنسے ہوئے برتنوں کوکیسے الگ کیا جائے

اکثر اسٹیل کے برتن ایک دوسرے کے اندر پھنس جاتے ہیں اور انہیں ایک دوسرے سے الگ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ان برتنوں کو الگ کرنے کے لیے کناروں پر تیل لگا لیں ، ایسا کرنے سے وہ اپنی سطح چھوڑ کر ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں گے۔

Women

lifestyle

kitchen hacks