Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک ویڈیو، ساتھی کھلاڑی کو نشانہ بنا ڈالا

اس پوسٹ پر ویرات کوہلی کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ردعمل دیا اور ویڈیو کو فیک قرار دیا۔
شائع 29 اگست 2024 09:50am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی ڈیپ فیک ویڈیو کے نشانے پر آگئے، وائرل ویڈیو میں ساتھی کھلاڑی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ساتھی کرکٹر شبمن گل کو تنقید کا نشانہ بناتے دیکھا گیا۔

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے جعلی ویڈیوز اور تصاویر کیسے بنائی جاتی ہیں

دنیا بھر میں کئی مشہور سیلیبرٹیز، سیاستدان اسپورٹس شخصیات ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوچکے ہیں، وہیں اب ویرات کوہلی کی جعلی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم میں کوہلی اور سابق بھارتی کپتان ٹنڈولکر کے درمیان موازنہ بڑھتا جا رہا ہے، 35 سالہ کرکٹر کے مداح انہیں ’اب تک کا عظیم کھلاڑی‘ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ نے ماسٹر بلاسٹر کو بھارت کا اب تک کا بہترین بیٹر قرار دیا۔

اس بحث میں ایک نئی انٹری ہوئی ہے، وہ 24 سالہ نوجوان بیٹر شبمن گل کی ہے، جس نے اپنے ٹیلنٹ، شاندار تکنیک اور کئی بار کی شاندار پرفارمنس سے کرکٹ فینز اور ماہرین کو متاثر کیا۔

لیکن اسی بحث میں بھارتی نوجوان کرکٹر شبمن گل کا بھی ذکر آیا جس نے اپنے ٹیلنٹ، شاندار تکنیک اور کئی بار کی شاندار پرفارمنس سے سب کو متاثر کیا۔

ویرات کوہلی سے بہت سے بھارتی شائقین متاثر ہیں اور وہ اسے بھارت کا اگلا بڑا کھلاڑی قرار دے رہے ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس نے ہنگامہ برپا کر دیا۔

جعلی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی نوجوان کرکٹر کا نام لے کر انہیں بنارہے ہیں، وہ کہتے ہیں، بہت اچھا کھیلنے اور لیجنڈ بننے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔

ویڈیو میں سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ میں نے شبمن گل کو بہت قریب سے دیکھا ہے، وہ باصلاحیت ہے، اس کی تکنیک بہت شاندار ہے، لوگ اُسے آئندہ وقت کا ویرات کوہلی کہہ رہے ہیں، لیکن لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ ویرات کوہلی صرف ایک ہے۔

اس پوسٹ پر ویرات کوہلی کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ردعمل دیا اور ویڈیو کو فیک قرار دیا۔

virat kohli

Deep fake

Edited video