Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرحان سعید کا اپنے بنگلہ دیشی دورے سے متعلق خبروں کا جواب

خیال ہے کہ وہ اپنے میوزیکل کنسرٹ کے لیے ستمبرمیں بنگلہ دیش جارہے ہیں
شائع 29 اگست 2024 09:35am

پاکستان کے معروف گلوکار اوراداکارفرحان سعید نے اپنے بنگلہ دیشی دورے کے بارے میں پھیلی گئی قیاس آرائیوں کا جواب دے دیا۔

فرحان سعید کے متعلق سوشل میڈیا کےمختلف پیجز پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ بہت جلدایک میوزیکل کنسرٹ کے انعقاد کے لیے اگلے ماہ ستمبر میں بنگلہ دیشی دورے پرجا رہے ہیں ۔

اس خبر نے ان کے بنگلہ دیشی مداحوں کو توخوش کردیا، لیکن پاکستانی مداحوں میں تشویش کی لہر دور گئی اور انہوں نے گلوکار سے یہ جاننا چاہا کہ کیا وہ واقعی بنگلہ دیش کے موجودہ حالات کے باوجود وہاں جارہے ہیں؟

اب فرحان سعید نے اپنے بنگلہ دیشی دورے سے متعلق تمام سوالوں کا جواب دے دیا ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام کے آفیشیل اکاونٹ میں ایک پیغام کے ذریعے کہا کہ یہ پیغام ان تمام بنگلہ دیشی مداحوں کے لیے ہے، جو مجھ سے سوال کررہے ہیں کہ کیا میں ستمبرمیں کنسرٹ کے لیے بنگلہ دیش جارہا ہوں؟

اس کا جواب ہے نہیں، میں نہیں ارہا ہوں۔ میری تصویر کا غلط استعمال کر کے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، میں نہیں آرہا ہوں۔ اگرمیں بنگلہ دیش کا دورہ کروں گا تواپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس کا اعلان کروں گا۔

انہوں نے آخر میں اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ اس خبر کو سوشل میڈیا میں پھیلا دیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity