Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر شادی شدہ لڑکیوں کیلئے جاپانی حکومت کی انوکھی پیشکش

پیشکش کو قبول کرنے والی لڑکیوں کے گاؤں جانے کے لیے سفری اخراجات کا بیڑا حکومت خود اٹھائے گی، جاپانی میڈیا
شائع 29 اگست 2024 09:18am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

جاپان سے تعلق رکھنے والی غیر شادی شدہ لڑکیوں کو وہاں کی حکومت کی جانب سے انوکھی پیشکش متعارف کرا دی گئی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق کنواری خواتین کے لیے ایک نئی منصوبہ بندی کا آغاز کیا گیا ہے جس کے مطابق حکومت خواتین کی ٹوکیو شہر سے دیہی علاقوں میں شادی کی ترغیب دے گی جس کا مقصد دیہی علاقوں میں خواتین کی گھٹتی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

مردوں کے جسم پر ’متنازع پوسٹ‘ جاپانی اینکر کی نوکری کھا گئی

اس اقدام سے جاپان کی حکومت کو امید ہے اس سے نوجوان لڑکیوں کے تعلیم یا ملازمت کے لیے ٹوکیو میں رہائش کا رجحان کم ہوگا جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں کنوارے مردوں کو شادی کے لیے دلہنیں مل سکیں گی۔

اس پیشکش کو قبول کرنے والی لڑکیوں کے گاؤں جانے کے لیے سفری اخراجات کا بیڑا حکومت خود اٹھائے گی۔ ساتھ ہی ٹوکیو سے دیہی علاقوں میں منتقل ہونے والی خواتین کو 7 ہزار امریکی ڈاکر تک فراہم کرے گی۔

Wedding

village

japanese women

governement offer