Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان 22 لڑکا طیاروں، 24 ہیلی کاپٹرز کی حوالگی کا خواہاں

ازبکستان کو خبردار کردیا، امریکا کہتا ہے یہ طیارے افغانستان حکومت کی ملکیت تھے ہی نہیں۔
شائع 28 اگست 2024 09:38pm

22 لڑاکا طیاروں اور 24 لڑاکا ہیلی کاپٹرز کی ملکیت کے حوالے اسے امریکا اور افغان حکمراں تنظیم طالبان کے درمیان اختلافات ابھر آئے ہیں۔

طالبان کا کہنا ہے کہ انہیں امریکا اور ازبکستان کے درمیان طے پانے والا معاہدہ قبول نہیں اور وہ اپنے فضائی اثاثوں کی واپسی چاہتے ہیں۔

امریکا کہنا ہے کہ 2021 میں حکومت کی تبدیلی کے وقت افغان پائلٹ جو طیارے اور ہیلی کاپٹر ازبکستان اور تاجکستان لے گئے تھے وہ کبھی افغان حکومت کی ملکیت تھے ہی نہیں۔ یہ طیارے اور ہیلی کاپٹر امریکا نے افغان حکومت کو استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

ازبکستان میں امریکا کے سفیر جوناتھن ہینک کہتے ہیں کہ یہ طیارے اور ہیلی کاپٹر ازبکستان ہی میں رہیں گے۔ افغانستان کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ طیارے اور ہیلی کاپٹر افغانستان کو ملنے چاہئیں۔

بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ ازبکستان افغانستان کے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے بارے میں کوئی معاہدہ نہیں کرے گا اور اچھے پڑوسی کی طرح افغانستان کی مدد کرے گا۔

شنگھائی تعاون تنظیم نے افغانستان سے انسدادِ دہشت گردی کا مطالبہ کردیا

امریکا اور ازبکستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت افغانستان سے لائے جانے والے طیارے اور ہیلی کاپٹر ازبکستان میں رہیں گے تاہم یہ واضح نہیں کہ ازبک حکومت اِن طیاروں کو استعمال کرنے کا حق بھی رکھتی ہے یا نہیں۔

اس دہائی کا سب سے مطلوب دہشتگرد ثناء اللہ غفاری افغانستان میں ہلاک

افغانستان میں کونسی دہشتگرد تنظیمیں موجود ہیں اور کتنی خطرناک ہیں، تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشاف

US UZBEK PACT

AIRCRAFTS AND HELICOPTERS

TALIBAN SEEKS RETURN

AFGHAN PILOTS

JONATHAN HANK