Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

وزیرخزانہ وزیراعظم کے ساتھ مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے
شائع 28 اگست 2024 08:57pm

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق آئندہ 15 دن کیلئے پیٹرول پانچ روپے اورڈیزل چھ روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا اثر پیٹرولیم مصنوعات پر آئے گا۔

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کردی

عالمی سطح پرخام تیل کی قیمت اناسی ڈالر فی بیرل تک آچکی ہے، گزشتہ نو روز میں روپے کی قیمت میں بھی استحکام رہا۔

اسلامی بینکنگ کے نام پر ملک بھر میں عوام سے فراڈ کا انکشاف

تیس اگست تک عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور اکتیس اگست کو پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حتمی سمری بھجوائی جائے گی۔

وزیرخزانہ وزیراعظم کے ساتھ مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

petrol price

petroleum prices