Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

کل کراچی کے تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے
شائع 28 اگست 2024 09:51pm

سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث تعلیمی اداروں میں عام تطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ کراچی کے اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، کراچی کے ضلع وسطی میں بارشوں کے پیش نظر کل بروز جمعرات اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم، اب ضلعی انتظامیہ نے اس فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔

بدین میں بھی بارش کے باعث سرکاری و نجی اسکول دو روز بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر بدین نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جامشورو میں بھی ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں تعلیمی ادارے 29 تا 31 اگست تک بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے بھی بارش کے باعث دو روز کیلئے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔

کراچی کے ضلع وسطی میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن منسوخ

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کراچی نے کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹفکیشن جاری کیا تھا، جسے کچھ دیر بعد منسوخ کردیا گیا۔

دیگر اضلاع کے ڈی سیز نے ابھی تعلیمی اداروں کی بندش کو کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

اسکول بندش کا فیصلہ ہر ضلعے کا ڈی سی خود کرے گا۔

کل شہر کے تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

karachi

School closed

District Central