Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلسطین کے چار صحافی امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد

فوٹو جرنلسٹ معتِز عزیزا، ٹی وی رپورٹر ہند خوداری، صحافی بسان عودہ اور رپورٹر وائل الدادوہ شامل ہیں۔
شائع 28 اگست 2024 08:29pm

غزہ میں جاری لڑائی کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی پر فلسطین کے چار صحافیوں کو اُن کی بے باکی اور پیشہ ورانہ اخلاصِ نیت کی بنیاد پر امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

دی لندن اکنامک کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ میں جاری لڑائی کے دوران ان فلسطینی صحافیوں نے بے مثال بے باکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ اِن کی محنت سے دنیا کو اندازہ ہوسکا ہے کہ غزہ میں کیا ہو رہا ہے اور غزہ کے باشندے کن مشکلات سے دوچار ہیں۔

نوبیل انعام کے لیے نامزد کیے جانے والوں میں فوٹو جرنلسٹ معتِز عزیزا، ٹی وی رپورٹر ہند خوداری، صحافی اور ایکٹیوسٹ بسان عودہ اور رپورٹر وائل الدادوہ شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں عزیزا نے کہا ہے کہ دنیا کو غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کرنے کے اعتراف کے طور پر میرا نام نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

حالیہ جنگ سے قبل عزیزا کی پوسٹوں میں غزہ کی قدرتی خوبصورتی اور وہاں کی روزمرہ زندگی کے بارے میں بہت کچھ بیان ہوتا تھا۔ جب انہوں نے جنگ زدہ غزہ کے شہریوں کی مشکلات کو دنیا کے سامنے پیش کرنا شروع کیا تب اُنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔

ناروے، آئر لینڈ اور اسپین کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان، اسرائیل نے سفیر واپس بلالیے

ناروے کی نوبیل کمیٹی نے امن کے نوبیل انعام کے لیے اب تک 285 انٹریز وصول کی ہیں جن میں 196 شخصیات کے علاوہ 89 تنظیمیں یا ادارے بھی شامل ہیں۔ امن کے نوبیل انعام کا اعلان 11 اکتوبر کو کیا جائے گا اور انعامات 10 دسمبر کو دیے جائیں گے۔

تباہ حال فلسطین سے مصر کیسے فائدہ اٹھا رہا ہے؟

امریکی برانڈز کو دھچکا، ’فلسطین کولا‘ کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ

Motaz Azaiza

FOUR PALESTINIANS

NOMINATED FOR NOBEL PRIZE

TRUE PROFESSIONALISM

Hind Khoudary

Bisan Owda

Wael Al Dahdouh