Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی فہیم خان سعودی عرب میں گرفتار

فہیم خان کو خانہ کعبہ کے سامنے ویڈیو بنانے پر گرفتار کیا گیا
شائع 28 اگست 2024 07:57pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا گیا۔

تحریک انصاف کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فہیم خان نے خانہ کعبہ کے سامنے 9 مئی سے متعلق ویڈیو بنائی تھی۔

پی ٹی آئی کراچی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی ایما پر سابق ایم این اے فہیم خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Arrested in Saudi Arabia

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Faheem Khan