Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

موڈیز کا پاکستان کو ’سی اے اے ٹو‘ ریٹنگ دینا حکومت کی درست معاشی پالیسیوں کااعتراف ہے، وزیراعظم

امید ہے معیشت اسی رفتار سے مثبت سمت میں آگے بڑھتی رہے گی، وزیراعظم
شائع 28 اگست 2024 07:23pm

وزیرِ اعظم شہباز شرفی کا کہنا ہے کہ موڈیز کا پاکستان کو ”سی اے اے ٹو“ ریٹنگ دینا حکومت کی درست معاشی پالیسیوں کااعتراف ہے۔

بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی معیشت اور سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہونے پر اطمینان کا اظہارکیا۔

اسلامی بینکنگ کے نام پر ملک بھر میں عوام سے فراڈ کا انکشاف

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے کرم سے معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ ہم نے ملک کی خاطر اپنی سیاست کی قربانی دی، پاکستانی معیشت کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

ایف بی آر کے تاجر برادری سے مذاکرات ناکام، ملک گیر شٹر ڈاؤن مہم زور پکڑ گئی

انہوں نے کہا کہ معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، قومی مفادات کو ترجیح دینے سے مثبت اثرات نظر آرہے ہیں، امید ہے کہ معیشت اسی رفتار سے مثبت سمت میں آگے بڑھتی رہے گی۔

Moody's

PM SHAHBAZ SHARIF

Pakistan Credit rating